پاک افغان سرحد کے قریب ننگرہار میں ڈرون حملہ‘ داعش کے 15دہشت گرد ہلاک

Nov 06, 2017

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پاک افغان بارڈر کے قریب ننگرہار میں امریکی ڈرون نے تین میزائل حملے کئے۔ ذرائع کے مطابق ڈرون حملوں میں داعش کے 15 دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ داعش کے چار ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی۔

مزیدخبریں