عراق جنگ بلاجواز تھی، امریکہ نے صدام کے ہتھیاروں سے متعلق برطانیہ کو گمراہ کیا: گورڈن براؤن

Nov 06, 2017

لندن (نوائے وقت رپورٹ) سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن نے امریکہ کی عراق جنگ کو بلاجواز قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے صدام حسین کے ہتھیاروں سے متعلق برطانیہ کو نہ صرف غلط بتایا بلکہ گمراہ کیا۔ امریکی انٹیلی جنس سربراہان کو خود بھی صدام حسین کے پاس ہلاکت خیز ہتھیار موجود ہونے سے متعلق شکوک و شبہات تھے۔ امریکی وزارت دفاع کی دستاویزات شیئر کی جاتیں تو تاریخ مختلف ہو سکتی تھی۔

مزیدخبریں