لاہور (سپیشل رپورٹر) ہوم ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسر کی سفارش پر جونیئر افسر کو آئی جی جیل خانہ جات لگانے پر سنیئر افسر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ میاں صادق جلال نے جونیئر افسر کے ماتحت کام کرنے سے انکار کر دیا ہے جس پر ہوم ڈیپارٹمنٹ کے اس اعلیٰ افسر نے اپنے دفتر میں آئی جی اور اس افسر کو منانے کی کوشش کرتے رہے جس کے بعد اب صادق جلاس کو ساہیوال ٹریننگ سکول میں بھجوانے کے لئے سفارش وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے چند روز قبل مرزا شاہد بیگ جو راولپنڈی میں تعینات تھے کو آئی جی جیل خانہ جات تعینات کیا، دیگر سیاسی سفارشوں کے ساتھ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسر ان کو اپنے دفتر بلا کر میاں صادق جلال کو سمجھانے کی کوشش کرتے رہے، ان کے نہ ماننے پر ان کو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کی سیٹ سے ہٹا کر کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ سنٹر ساہیوال تعینات کیا جارہا ہے۔ میاں صادق جلال سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا ان کو کسی ہوم ڈیپارٹمنٹ کے افسر نے نہیں بلایا وہ سرکاری ملازم ہیں ان کو تبدیل کیا جارہا ہے ان کو کوئی اعتراض نہیں۔ وہ جس جگہ بھی تعینات ہونگے اپنا کام کریں گے۔
جونیئر افسر کو آئی جی جیل خانہ جات لگانے پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کا کام سےانکار
Nov 06, 2017