قاہرہ میں مذاکرات کامیاب،لیبیا میں متحدہ فوج کی تشکیل کیلئے سمجھوتہ

طرابلس(این این آئی)لیبیا کی فوج کے ترجمان کرنل احمد المسماری نے کہا ہے کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مذاکرات میں شریک فریقوں کے درمیان متحدہ قومی فوج کی تشکیل سے متعلق ایک سمجھوتا طے پا گیا ہے اور اس کا بہت جلد اعلان کر دیا جائے گا۔کرنل احمد المسماری نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس بات چیت میں بیشتر اختلافی امور طے کر لیے گئے ۔انھوں نے بتایا کہ متعلقہ فریقوں نے وزیر دفاع کے عہدے سے متعلق بھی ایک فیصلہ کر لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...