پاکستان امریکہ تعلقات اقتصادی تعاون کی مضبوط بنیاد پر قائم مخفی صلاحیتوں سے استعفادہ کرنا ہوگا : اعزاز چوہدری

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان‘ امریکہ اور دیگربین الاقوامی سرمایہ کاروں کو شاندار سرمایہ کاری اور کاروبار کے مواقع کی پیش کررہا ہے۔پاکستان امریکہ دوطرفہ تعلقات اقتصادی اور تجارتی تعاون کی مضبوط بنیاد پر قائم ہیں۔ گورنر سندھ محمد زبیر کی سربراہی میں پاکستان کے ایک کاروباری وفد نے واشنگٹن میں امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری سے ملاقات کی جس میں اعزاز احمد چوہدری نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور عوامی سطح کے روابط مضبوط بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ تجارتی وفود کے تبادلوں پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان امریکہ اور دوسرے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو شاندار سرمایہ کاری اور کاروبارکے مواقع کی پیش کررہا ہے۔دونوں ملکوں کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کے درمیان پائیداروابط کے ذریعے مخفی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن