پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے، چوہدری افتخار احمد و دیگر

راولپنڈی ( نیوزرپورٹر) پیپلز پارٹی راولپنڈی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ جنرل ضیاء کے چٹے بٹے پیپلز پارٹی کی کردار کشی کو سیاست قرار دیتے ہیں جدید پاکستان کے معماروں کو بدنام کرنا عالمی سازشی عناصر کے ہاتھ مضبوط کرنے والے جمہوریت کے ٹھیکیدار بنے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے جنرل سیکریٹری چوہدری افتخار احمد سابق صدر ملک عامر فدا پراچہ اور راجہ الطاف حسین نے بلاول بھٹو کی خصوصی ہدایت پر پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافے کیخلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا رہنماوں کے کہاقوم مہنگائی بے روزگاری سے تنگ ہے غریب عوام کی خون پسینے کی کمائی ڈاکوں کے نرغے میں ہے روزانہ درجنوں افراد خود کشی کر رہے ہیں نواز شریف مہنگائی بے روز گاری پر بات کرنے کے بجائے مجھے کیوں نکالا کہہ کہہ کر قوم کو مزیداذیت میں ڈال رہے ہیں رہنماوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں ظالمانہ اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیامظاہرے میں پیپلز پارٹی کے رہنماوں راجہ شیراز کیانی جمیل قرشی شجاعت حیدر راجہ عرفان حیدر سردار قدوس بنارس چوہدری ملک ایوب چوہدر ی علی منہاس فرخ ایاز پپو ٹھکیدار صابر حسین سلیم کیانی حافظ نجیب اللہ فیصل شاہ شیخ عاصم سمیت پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر کارکنوں نے مہنگائی کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی اور گو عباسی گو کے نعرے بھی لگائے ۔

ای پیپر دی نیشن