پشاور تا لاہور بشمول مری ایکسپریس وے پر سموگ سے متعلق انفارمیشن سینٹر قائم

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ این فائیو ناتھ زون عباس احسن نے کہا ہے کہ انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کی خصوصی ہدایت پر این فائیو نارتھ زون جو کہ پشاور تا لاہور بشمول مری ایکسپریس وے پرسفر کرنے والوں کیلئے سموگ سے متعلق معلومات کیلئے خصوصی انفارمیشن سینٹر قائم کردئے گئے ہیں جن کے نمبر درج ذیل ہیں 051-9231001 0544-647364 0556-816100 0923-695043 تاکہ روڈ پر سفر کرنے والے سموگ سے متعلق معلومات حاصل کر سکیں اور اسکے علاوہ روڈ یوزرز سفر شروع کرنے سے پہلے ہیلپ لائن 130 پر بھی رابطہ کر کے سموگ سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ محکمہ موسمیات کے ساتھ بھی رابطہ استوار کیاگیا ہے تا کہ سموگ سے متعلق معلومات کے بروقت حصول کے بعد میڈیا اور آپریشل افسران کے ذریعے معلومات لوگوں تک پہنچائی جا سکے ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ تمام ٹال پلازوں پر بریفنگ افسران تعینات کیے گئے ہیں جوسموگ کے دوران محفوظ سفر کیلئے سڑک استعمال کرنے والوں کو آگاہی فراہم کریں گے ٹول پلازوں پر لگائی گئی ایل ای ڈیز پرسموگ کے دوران محتاط ڈرائیونگ کے میسجز چلائے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن