بلوچستان کو شورش زدہ ظاہر کرنا امریکہ بھارت اور ہمنواؤں کا مشترکہ منصوبہ ہے

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرستِ اعلیٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ سوئٹزر لینڈ کے بعد برطانیہ میں خود ساختہ فری بلوچستان مہم سی پیک سے خوفزدہ انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ اور بھارتی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے صرف سفیروں کو بلا کر رسمی کاروائی نہ کی جائے دشمنوں کی مہم کیخلاف پوری قوم کو اعتماد میں لے کر مضبوط حکمت عملی اختیار کی جائے بھارتی مداخلت کو اقوام متحدہ میں اٹھا یا جائے ، بھارت نے مذہبی لسانی اقلیتوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے بھارت میں گائے محفوظ ہے اور مسلمانون سمیت اقلیتیں غیر محفوظ ہیں ، پاکستان کے ہمسایہ ممالک کی سرزمین کو وطن عزیز کے خلاف استعمال کیا جار ہا ہے شیطانوں کی دھمکیوں کو نظر انداز نہ کیا جائے،حکمران سیاستدان ذات جماعت کے خول سے باہر نکلیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ٹی این ایف جے دینہ کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلوچستان کی معدنیات اور 7سو کلومیٹر ساحلی پٹی ایک بہت بڑا خزانہ ہے بلوچستان کو بدامنی سے دوچار کرکے شورش زدہ ظاہر کرنا استعماری سرغنہ امریکہ بھارت اور ہمنواؤں کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...