لاہور اور دیگر شہروں میں دھند کے باعث کاروبار زندگی مفلوج، حدنگاہ انتہائی کم ،ٹریفک کی روانی متاثر

لاہور:لاہور اور دیگر شہروں میں دھند کے باعث کاروبار زندگی متاثر ہے ۔ حدنگاہ میں کمی سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔کئی مقامات پر حدنگاہ سو میٹر رہ گئی ۔لاہور سمیت پنجاب بھرکو دھند اور اسموگ نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ۔ لاہور کے مختلف مقامات میں دھند کی وجہ سے حد نگاہ میں واضح کمی ہوئی شہر میں کئی مقامات پر حد نگاہ پچاس میٹر رہ گئی جبکہ دھند کے باعث قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ میں واضح کمی آئی۔ قو می شاہراہ پر لاہور سے چیچہ وطنی تک حد نگاہ صفر سےتیس میٹر تک رہی جبکہ موٹروے ایم تھری پنڈی بھٹیاں سے فیصل آ باد اورایم فور فیصل آباد سے گو جرہ کو ٹر یفک کے لیے بندکر دیا گیا۔ موٹروےکوٹ مومن سےسیال موڑحد نگاہ پچاس سے ساٹھ میٹر رہی اور سیال موڑسے خانقاہ ڈوگراں تک حد نگاہ ستر سے سو میٹر رہ گئی ۔موٹروے پولیس کے مطابق دھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں دھند اورسموگ کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور کسی بھی مشکل کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر 130 پر رابطہ کریں۔

ای پیپر دی نیشن