وفاقی وزیر اطلاعات شمع رسالت کے پروانوں سے چھیڑ چھاڑنہ کریں‘ مفتی قاسم فخری

Nov 06, 2018

کراچی(نیوزرپورٹر) تحریک لبیک پاکستان کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مفتی قاسم فخری نے کہا ہے کہ اسلامی تعلیمات سے نابلد وفاقی وزیر اطلاعات شمع رسالت کے پروانوں سے چھیڑ چھاڑ سے باز رہیں ورنہ ان کی بازاری زبان کے نیتجے میں کوئی ردعمل آیا تو اس کی ذمہ داری بھی انہی پر ہو گی۔ وہ پیر کے روز بلدیہ ٹاؤن میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عوامی وفودسے گفتگوکر رہے تھیجو وزیراطلاعات کی ناز بیابیان بازی پر سخت مشتعل تھے۔مفتی محمد قاسم فخری نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کی قیادت پاکستان بنانے والوں کی اولادیں ہیں۔ پاکستان تاریخ کے جس نازک موڑ پر ہے ہماری قیادت رسول اللہ کے دین پر قائم ہونے والے پاکستان کی سالمیت کیلئے بیرونی اور اندرونی سازشوں کا دانشمندانہ طریقے سے مقابلہ کررہی ہے۔

مزیدخبریں