جھڈوٹائون کمیٹی پر اینٹی کرپشن کا چھاپہ‘ ریکارڈ طلب کرلیا

جھڈو(نامہ نگار) جھڈو ٹائون میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے حزب اختلاف کے کونسلر حاجی محمد اسلم خان قائم خانی ، میر کامران تالپور، امداد علی شاہ ، محمد علی ناگوری اور دیگر کی جانب سے ٹائون کمیٹی جھڈو میں لاکھوں روپے کی مبینہ کرپشن کے الزامات پرمبنی درخواست پر کاروائی کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ ڈگری عامر لطیف بھٹی اور اینٹی کرپشن سرکل میرپورخاص خدا بخش تھیبو ٹائون کمیٹی جھڈو پہنچے ۔ اس موقع پر چیئرمین جھڈو سمیت کوئی بھی کونسلر ٹائون کمیٹی میں موجود نہیں تھا اور ٹائون کے زیادہ تر ملازمین بھی چھٹی کر کے جا چکے تھے ۔ اس موقع پر ٹیم نے ڈیوٹی پر موجود عملے کے افراد کے نام معلوم کر کے مشیر نامہ تیار کیا ۔ ذرائع کے مطابق انکوائری ٹیم نے ٹائون کمیٹی کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے اور غیر حاضر ملازمین کے خلاف بھی کاروائی کا عندیہ دیا۔
جھڈو چھاپہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...