پشاور(بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی نے پارٹی کے دورہنمائوںسابق صوبائی صدرافراسیاب خٹک اور مرکزی نائب صدربشری گوہرکوشوکازنوٹس جاری کئے ہیںکے اے این پی کے مرکزی صدرسفندیارولی خان کی ہدایت پر پارٹی کے جنرل سیکرٹری میاںافتخارحسین نے افراسیاب خٹک اوربشری گوہرپرپارٹی مفادکے منافی سرگرمیوںمیںملوث ہونے پرشوکازنوٹس جاری کئے ہیںجن میںکہاگیاہے کہ ان کی سرگرمیاںپارٹی کے مفادات ،آئین اورڈسپلن کی خلاف ورزی ہے جس کی وجہ سے پارٹی کوناقابل تلافی نقصان پہنچاہے اوران کااثرپارٹی کارکنوںپرغلط فہمیوںاورشکوک وشبہات کی صورت میںپڑرہاہے جوبلاشبہ پارٹی کونقصان پہنچانے کی کوشش ہے دونوں رہنمائوںسے سات روزکے اندرتحریری جواب طلب کرتے ہوئے انہیںکہاگیاہے کہ جواب نہ دینے کی صورت میںان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی بتایاجارہاہے کہ افراسیاب خٹک اوربشری گوہرکی جانب سے پشتون تحفظ موومنٹ کی تائیدوحمایت کے باعث انہیں یہ شوکازنوٹس جاری کئے گئے ہیں۔
افراسیاب/شوکازنوٹس
اے این پی نے افراسیاب خٹک اوربشری گوہرکوشوکازنوٹس جاری کر دیئے
Nov 06, 2018