چھاتی کے کینسر کے خلاف Siemens Healthineers کی آگاہی مہم

Nov 06, 2018

لاہور (پ ر) سیمنس ہیلتھی نیرز طبی ٹیکنالوجی اور تحقیق میں صف اول کی کمپنی ہے اور ابھی حال ہی میں اس نے اس میدان میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی مشینیں متعارف کرائی ہیں جن سے خاص طور پر خواتین کو مختلف بیماریوں کے علاج میں مدد ملے گی۔ سیمنس اس سلسلے میں خواتین کی تربیت کا بھی خواہاں ہے تاکہ امراض کی جلدی تشخیص اور علاج کو ممکن بنایا جا سکے۔ اکتوبر کے مہینے میں پوری دنیا میں چھاتی کے کینسر کے بارے میں معلوماتی مہم چلائی جاتی ہے تو سیمنس ہیلتھی نیر نے بھی اس سلسلے میں شہر بھر میں ہسپتالوں، کلینک، جامعات اور نجی کلبوں میں چھاتی کے کینسر کے خلاف آگاہی مہم چلائی جس سے خواتین میں اس موذی مرض کے بارے میں آگاہی کو فروغ حاصل ہوا۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں سیمنس ہیلتھی نیر کے سربراہ جناب خرم جمیل نے کہا کہ یہ ورکشاپ معاشرے کے ساتھ ہماری وابستگی اور اس عزم کی عکاس ہیں کہ ہم خواتین کو اس موذی مرض کو شکست دینے میں ہاتھ بٹائیں گے۔ اس سلسلے کی پہلی ورکشاپ اقرا یونیورسٹی میں منعقد کی گئی جس سے ماہر ریڈیالوجی ڈاکٹر صدف ناصر نے خطاب کیا۔ ایک اور ورکشاپ امن فا¶نڈیشن میں منعقد کی گئی جو طبی علاج کا ایک ٹیکنیکل ادارہ ہے۔ یہاں پر ڈاکٹر رائیما کلیمی نے مرض کی علامات وجوہات اور علاج پر روشنی ڈالی۔ ایک اور ورکشاپ التمش ہسپتال میں منعقدکی گئی جہاں ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں کو اس شعبے سے متعلق جدید مشینوں کی موجودگی سے آگاہ کیا گیا۔

مزیدخبریں