ہسپتال سے ڈسچارج‘ آج عدالت جاﺅں گا‘ بہت سے کام نمٹانے ہیں : جسٹس ثاقب نثار

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے/ آن لائن) چیف جسٹس ثاقب نثار کو راولپنڈی انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے صحت یاب ہونے کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روزچیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار کو راولپنڈی انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 20 گھنٹے گزارنے کے بعد صحت یاب ہونے پر انہیں ڈسچارج کر دیا گیا۔ ہسپتال سے باہر آنے کے بعد ثاقب نثار نے صحافیوں سے غیر رسمی کفتگو کرتے ہوئے انگوٹھے کا نشان بناتے ہوئے کہا کہ اب طبعیت پہلے سے بہت بہتر ہے اور آج منگل سے عدالت جاﺅںگا، بہت کام نمٹانے ہیں۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کو سینے میں تکلیف کے باعث اتوار کے روز راولپنڈی کے مقامی ہسپتال لایا گیا تھا، جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی اور دو اسٹنٹ ڈالے گئے۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات اور ان کی عیادت کی۔ پیر کو جسٹس میاں ثاقب نثار کی علالت کے باعث سپریم کورٹ کا بنچ اول ٹوٹ گیا اور متعدد اہم مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کرد ی گئی ، جبکہ اسی بنچ کے معمول کے مقدمات کی سماعت کے لئے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل بنچ چہارم نے کی ، بنچ اول کے ملتوی ہونے والے مقدمات میں ڈاڈوچھا ڈیم کی تعمیر، جعلی بنک اکاﺅنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ ، پائلٹوںکی جعلی ڈگریوں کی تصدیق اور پاکستان ریلوے کو ہونے والے خسارہ سے متعلق از خود نوٹس کیس شامل ہے۔
چیف جسٹس

ای پیپر دی نیشن