کراچی(آئی این پی ) سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر تے ہوئے نیب کے تفتشی افسرپر تحفظات کا اظہار کر دیا اور کہا ہے کہ نیب کے تفتیشی افسر مجھے ذاتی رنجش کا نشانہ بنارہے ہیں، معاملے پر پہلے عدالت سے رجوع کر ونگا اور پھر نیب میں پیش ہوں گا ۔ تفصیلات کے مطابق نیب ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں زمین کے گھپلوں سے متعلق کیس کی تفتیش کررہی ہے اور اس سلسلے میں سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ قائم علی شاہ نے نیب حکام کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے اور نیب کے تفتیشی افسر پر تحفظات کا بھی اظہار کیا ہے۔قائم علی شاہ کا موقف ہے کہ نیب کے تفتیشی افسر انہیں ذاتی رنجش کا نشانہ بنارہے ہیں، وہ اس معاملے پر پہلے عدالت سے رجوع کریں گے اور پھر نیب میں پیش ہوں گے۔نیب کے مطابق ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق جو دو رپورٹیں پیش ہوئیں ان میں قائم علی شاہ کا نام نہیں تھا تاہم تیسری رپورٹ میں ان کا نام ہونے کی بنا پر تفتیش کے لیے طلب کیا گیا۔
قائم علی شاہ
زمین الاٹمنٹ کیس: قائم علی شاہ کا نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار
Nov 06, 2018