بنک فراڈ کیس، کے آر ایل کے ریٹائرڈ چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر یوسف بھی لٹ گئے

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) بنک فراڈ کا ایک اور کیس سامنے آگیا، کے آر ایل کے ریٹائرڈ چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر یوسف خلجی بھی نشانہ بن گئے۔ ڈاکٹر یوسف خلجی کے پنشن اکاﺅنٹ سے تیس لاکھ روپے نکلوا لئے گئے تیس لاکھ کی رقم 25 اور 26 اکتوبر کونکلوائی گئی۔ رقم کس نے اور کیسے نکلوائی، ڈاکٹر یوسف خلجی فریاد لے کر سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ ڈاکٹر یوسف خلجی نے چیف جسٹس کو انصاف کیلئے درخواست دیدی۔ سترہ گھنٹوں میں 2015 ٹرانزیکشنز کی گئیں۔ ڈاکٹر یوسف خلجی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ بنک حکام اور ایف آئی اے کو درخواست دی لیکن شنوائی نہ ہوئی، جمع پونجی لوٹ لی گئی، سڑک پر آچکا ہوں۔ چیف جسٹس میری حق حلال کی کمائی واپس دلوائیں۔
بنک فراڈ/ سائنٹسٹ خلجی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...