مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان نیب قانون میں ترمیم پر اتفاق رائے

Nov 06, 2018

اسلام آباد (محمد نواز رضا۔ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان نیب قانون میں ترامیم پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ پارلیمنٹ میں دونوں جماعتوں کے رہنما¶ں نے نیب قانون میں ترامیم پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح دونوں جماعتوں نے انتخابات میں دھاندلی پر قائم پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں بھی مل کر چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کے وفد نے سید نوید قمر کی قیادت میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سردار ایاز صادق‘ سابق گورنر سندھ محمد زبیر بھی موجود تھے۔ دونوں جماعتوں کے قائدین نے فیصلہ کیا ہے کہ نیب قانون میں ترامیم اور پارلیمانی کمیٹی کے بارے تجاویز سے اعلیٰ قیادت کو آگاہ کیا جائے گا۔ دونوں جماعتوں کے رہنما¶ں کی دوبارہ ملاقات ہو گی جس میں قائدین سے مشاورت کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا جائیگا۔
ترمیم اتفاق

مزیدخبریں