آمدن سے زائد اثاثے، نیب نے حمزہ اور سلمان شہباز کو 9 نومبر کو طلب کرلیا

لاہور ( آ ن لا ئن ) نیب نے آمد ن سے زائد اثا ثہ کیس میں تحقیقات کے لئے شہبازشریف کے دونوں بیٹوں حمزہ اورسلمان شہباز کو 9 نومبر کو طلب کرلیا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد نیب لاہورنے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے ان کے بیٹوں حمزہ اورسلمان شہبازکوایک بارپھر9 نومبرکو طلب کرلیا ہے۔ اس سے پہلے سلمان شہبازکو نیب حکام طلب کرچکے ہیں تاہم اس مرتبہ حمزہ شہبازکوبھی بیان دینے کے لئے طلب کرلیا گیا ہے۔دونوں کونیب نے 2 نومبرکوبھی طلب کیا تھا تاہم حمزہ شہبازشہرمیں سیکورٹی کی صورتحال کی وجہ سے جب کہ سلمان شہباز بیرون ملک دورے کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے تھے۔
حمزہ، سلمان

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...