آگرہ (صباح نیوز)آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا نے تاج محل کی مسجد میں جمعہ کے سوا نماز کی ادائیگی روک دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اے ایس آئی نے گذشتہ روز تاج محل کی مسجد کا وضو خانہ بھی بند کر دیا، اے ایس آئی نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے احکامات پر تاج محل کی مسجد میں نماز کی ادائیگی روکی گئی۔ جولائی میں سپریم کورٹ نے پٹیشن کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ جاری کیا تھا کہ تاج محل کی مسجد میں غیرمقامی باشندے نماز ادا نہیں کر سکیں گے۔ تاج محل جمعہ کو پبلک کے لیے بند رہتا ہے، صرف مقامی باشندے جمعہ کو تاج محل کی مسجد میں جمعہ کو دوپہر 12بجے سے 2بجے کے دوران نماز اداکرسکیں گے۔ دوسری جانب تاج محل انتظامیہ کمیٹی نے نماز کی ادائیگی روکے جانے کو بلاجواز اور تعصب پر مبنی قرار دے دیا۔
تاج محل مسجد
;آگرہ: تاج محل مسجد میں جمعہ کے سوا نمازوں پر پابندی لگا دی گئی
Nov 06, 2018