انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس آج نہیں کل ہوگا

اسلام آباد(آئی این پی) 2018کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کےلئے بنائی گئی پارلیمنٹ کی تحقیقاتی کمیٹی کا 6نومبر کو ہونےوالا پہلا اجلاس اب 7نومبر کو ہوگا جس میں وزیردفاع پرویز خٹک کو کمیٹی کا متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کیا جائے گا، 30رکنی کمیٹی میں 20ارکان قومی اسمبلی اور 10سینٹ سے لئے گئے ہیں اور حکومت اور اپوزیشن کو برابر کی نمائندگی دی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس پہلے سے طے شدہ شیڈول کے تحت6نومبر کو 3بجے طلب کیا گیا تھا تاہم بعض ممبران کی عدم حاضری اور اپوزیشن جماعتوں کے تحفظات کو دور کرنے کےلئے اجلاس ایک دن کی تاخیر سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اب 7نومبر کو 2بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں کمیٹی روم نمبر2میں ہوگا جس میں کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا جائے گا اور کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنس(ٹی اوآر) طے کئے جائیں گے۔
دھاندلی کمیٹی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...