مسلم لیگ(ن) کی 18رکنی مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان‘ سربراہ احسن اقبال

Nov 06, 2018

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد شہبازشریف نے چودھری احسن اقبال کی سربراہی میں مسلم لیگ(ن) کی اٹھارہ رکنی مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ گزشتہ روز پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ایم 180 ماڈل ٹاﺅن سے جاری کی گئی لسٹ کے مطابق احسن اقبال آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوینر جبکہ ممبرز میں عبدالخالق وصی (آزادکشمیر)‘ امیر مقام (کے پی کے)‘ اسدجونیجو (سندھ)‘ غالب خان (فاٹا)‘ حمزہ شہباز‘ خواجہ آصف‘ سعد رفیق‘ نزہت صادق‘ اویس لغاری‘ رانا ثناءاللہ‘ رانا تنویر حسین‘ عطاءاللہ تارڑ (پنجاب)‘ شاہ محمدشاہ (سندھ)‘ مرتضیٰ جاویدعباسی (کے پی کے)‘ نیلسن عظیم‘ عبدالقادر بلوچ اور راحیلہ درانی (بلوچستان) شامل ہیں۔ آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے ترجیحات کے مطابق پہلے خالی عہدوں پر تعیناتیاں کی جائیں گی۔ ملک بھر کے جن اضلاع میں تنظیمیں غیرفعال میں انہیں فعال کیا جائے گا۔ پارٹی کی موبلائزیشن کے لئے نچلی سطح پر ایکشن پلان ترتیب دیا جائے گا۔
آرگنائزنگ کمیٹی

مزیدخبریں