عثمان بزدار کا پروٹوکول کی گاڑی کی ٹکر سے بچے کے زخمی ہونے کا نوٹس

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پروٹوکول کی گاڑی کی ٹکر سے بچے کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سیالکوٹ نے بچے کی عیادت کی اور انہوں نے بچے کو مٹھائی دی اور گلدستہ بھی دیا گیا۔ قبل ازیں پروٹوکول کی گاڑی کی زد میں آکر بچہ معمولی زخمی ہوا جسے مرہم پٹی کے بعد گھر بھیج دیا گیا، بچے کے والد نے ڈرائیور کو معاف کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...