ہیڈ مرالہ میں پہلے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح سستی بجلی کا وعدہ پورا کرینگے : عثمان بزدار

لاہور+ سیالکوٹ(خصوصی رپورٹر+ نامہ نگار) وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے تحرےک انصاف کے دور حکومت مےں پہلے انرجی پراجےکٹ ہےڈ مرالہ ہائےڈرو پاور پراجےکٹ کا افتتاح کردےا۔ 4ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے اس پاور پراجےکٹ کی مجموعی پےداواری صلاحےت 7.6 مےگاواٹ ہے۔ پاور پراجےکٹ سے 38کروڑ 16لاکھ روپے کی سالانہ 43.37 گےگاواٹ بجلی پےدا ہوگی۔ ہےڈ مرالہ ہائےڈرو پاور پراجےکٹ سے پےدا کردہ بجلی کو نےشنل گرڈ مےں شامل کرنے کےلئے 11ہزار کلو واٹ کی 1.5کلو مےٹر طوےل ٹرانسمےشن لائن بچھائی گئی ہے۔ پراجےکٹ انرجی ڈےپارٹمنٹ پنجاب پاور مےنجمنٹ ےونٹ کی زےر نگرانی مکمل کےا گےا ہے۔ پاور پراجیکٹ چینی کمپنی سینوٹیک۔ ایم ایچ پی سی نے تعمیر کیا ہے۔ وزےراعلیٰ نے افتتاحی تقرےب سے خطاب میں کہا کہ تحرےک انصاف کی حکومت کے پہلے ہائےڈرو پاور پلان کا افتتاح مےرے لئے خوشی اور اطمےنان کا باعث ہے۔ ےہ پاور پلانٹ سمال ہائےڈرو پاور پراجےکٹ کے سلسلے کی اےک کڑی ہے۔ ہےڈ مرالہ ہائےڈرو پاورکے ذرےعے اےک برس کے دوران 43.37گےگا واٹ بجلی حاصل ہوگی اور ےہ بجلی نےشنل گرڈ کے ذرےعے نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان کے استعمال مےں آئےگی۔ ہےڈ مرالہ ہائےڈرو پاور پراجےکٹ کی طرز پر چےن والی مےں 5.38مےگاواٹ ڈگ آو¿ٹ فال4.04 مےگاواٹ، اوکاڑہ مےں 4.16مےگاواٹ اور پاکپتن مےں 2.82مےگاواٹ بجلی پےدا کرنے کی گنجائش ہے۔ پاکپتن ہائےڈرو پاور پراجےکٹ بھی تقرےباً مکمل ہوچکا ہے۔ دےگر ہائےڈرو پاور پراجےکٹ کو بھی ترجےحی بنےادوں پر مکمل کےا جائے گا۔ جس سے نہ صرف عوام کو سستی بجلی کا وعدہ پورا ہوگا بلکہ بجلی بحران کی کمی پوری کرنے مےں مدد ملے گی۔ ہےڈ مرالہ ہائےڈرو پاور کے منصوبے کے باعث ہمےں تےل ےا کوئلے کی مد مےں قےمتی زرمبادلہ صرف نہےں کرنا پڑے گا بلکہ 38کروڑ روپے سالانہ رےونےو بھی حاصل ہوگا۔ قبل ازےں وزےراعلیٰ نے ہائےڈرو پاور پراجےکٹ کے افتتاح کے بعد مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کےلئے خاص حکمت عملی کے تحت سرگرم عمل ہےں۔ عوام کی خدمت کےلئے ہر ضلع ہر ڈوےژن مےں جاو¿ں گا اور ان کے مسائل دہلےز پر حل کےے جائےںگے۔ سےالکوٹ کی دو سڑکوں ہےڈ مرالہ روڈ اور پسرور روڈ کی تعمےر ومرمت کا کام جلد مکمل ہوگا۔ وزےراعلیٰ نے لاہور، سےالکوٹ موٹر وے کے ساتھ بننے والے صنعتی زون کو سپےشل اکنامک زون کا درجہ دےنے کا اعلان بھی کےا۔ عثمان بزدار نے ٹی ٹونٹی سیریز میں مسلسل 11ویں سیریز اور نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے وائٹ واش پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
عثمان بزدار

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...