لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہیڈمرالہ میں پلانٹ پر نصب ٹربائن کا معائنہ کیا۔ مرکزی کنٹرول روم بھی گئے اور وہاں پر بجلی کی پیداوار کے نظام کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے تحریک انصاف سیالکوٹ کے رہنما ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنوں سے بھی ملاقات کی۔ فردوس عاشق اعوان نے وزیراعلیٰ کو سووینئر پیش کیا اور کہا کہ عثمان بزدار پنجاب کے پہلے حقیقی عوامی وزیراعلیٰ ہیں۔ تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عثمان ڈار نے کہا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور‘ سیالکوٹ موٹروے کے ساتھ سپیشل اکنامک زونز کے قیام کا اعلان کرکے ہمارے دل جیت لیے ہیں۔
عوامی وزیراعلیٰ
”عثمان بزدار پنجاب کے پہلے حقیقی عوامی وزیراعلیٰ ہیں“ ان کے اقدامات قابل تعریف فردوس اعوان ‘وزیراعلیٰ نے سپیشل اکنامک زون کا اعلان کرکے دل جیت لیے: عثمان ڈار
Nov 06, 2018