امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پرآج پاکستان آئیں گی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز ایک روزہ دورے پرآج پاکستان پہنچ رہی ہیں۔ ایلس ویلز، وزارت خارجہ اور خزانہ حکام کیساتھ اہم ملاقاتیں کریں گی۔ذرائع کے مطابق امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس اپنے ایک روزہ دورہ پاکستان کے دوران ویلز وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گی۔ ایلس ویلز پاکستان، امریکہ دوطرفہ تعلقات پر خصوصی گفتگو کریں گی۔ ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات، افغان سمیت خطے کی صورتحال اور امن کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں ایران پر پابندیوں کے اطلاق کے بعد کی صورتحال پر بھی غور ہو گا۔
ایلس ویلز

ای پیپر دی نیشن