عالمی پاسپورٹ رینکنگ جاری، پاکستان8درجے بہتری کے بعد90ویں نمبرپرآگیا

Nov 06, 2018

کراچی(این این آئی)دنیا کے طاقت ور ترین پاسپورٹ کا اعزاز سنگاپور اور جرمنی نے اپنے نام کرلیا ہے جبکہ پاکستان8درجے بہتری کے بعد90ویں نمبرپرآگیاہے۔پاسپورٹ انڈیکس کی حالیہ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے طاقتورترین پاسپورٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سنگاپور اور جرمنی نے اس فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ پاکستان 90 ویں اور بھارت 66 ویں نمبر پر آگیا ہے۔سال 2018 کی پاسپورٹ انڈیکس رپورٹ کے مطابق 165 ملکوں کی فہرست میں پاکستان اور عراق کا 90واں نمبر ہے، افغانستان 91 ویں، شام 88 ویں، صومالیہ 87 ویں اور بھارت 66 ویں نمبر پر ہے۔پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری دیکھی گئی ہے گزشتہ سال کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا 98واں نمبر تھا تاہم اس مرتبہ پاکستان 90 ویں درجے پر ہے۔واضح رہے کہ اس رپورٹ میں دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹوں کو سفر کی آزادی کے لحاظ سے ترتیب دی گئی ہے، یعنی پاسپورٹ رکھنے والا شخص بغیر ویزہ لئے کتنے ممالک جاسکتا ہے۔
پاسپورٹ

مزیدخبریں