مجھے پھنسانے کی کوشش ہو رہی ہے جیل جانا پڑا تو چلا جاﺅں گا: زرداری

نواب شاہ (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ مجھے پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جیل کاٹنا ایمان کا کام ہوتا ہے، نیب کے سخت قانون کی وجہ سے وزیر اور افسر پریشان ہیں۔ نواب شاہ میں عشائیے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جیل بھی ایمانداری سے کاٹی جاتی ہے۔ ماضی میں سیاسی بنیادوں پر مجھے جیل بھجوایا گیا اگر اب بھی جیل جانا پڑا تو چلا جاﺅں گا۔ ہمارے دور میں کسی کو سیاسی بنیادوں پر جیل نہیں بھیجا گیا۔ اپنے دور میں ہم نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں۔ بے نظیر بھٹو کے مشن کو جاری رکھوں گا۔
زرداری

ای پیپر دی نیشن