اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں نوازشریف اور مریم نواز کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کے مقدمے میں وکالتنامے جمع کرا دیئے گئے ہیں ،سپریم کورٹ میں نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا ،عدالت میں نوازشریف کی نما ئندگی خواجہ حارث جبکہ مریم نواز کی جانب سے امجد پرویزپیش ہو ں گے ۔کیس کی سماعت آج(منگل)کوچیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا۔واضح رہے دن ایک بجے ہونے والے مقدمہ کی سماعت چیف جسٹس خود کریں گے۔ خصوصی بینچ چیف جسٹس مےاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مظہر عالم مےاں خیل ہے۔
ایون فیلڈ ریفرنس