پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پہلے ہی دن کاروبار حصص بدترین مندی کا شکار

Nov 06, 2018

کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پہلے ہی دن کاروبار حصص بدترین مندی کا شکار رہااورمارکیٹ کے مجموعی سرمائے میں1کھرب14ارب روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔پیر کو کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا آغاز مندی کے ساتھ ہی ہوا جہاں مقامی حصص مالکان نے اپنے شیئرز کو فروخت کرنا شروع کردیا۔گزشتہ ایک ماہ کے دوران بدستور بہتری کی جانب جانے والی کراچی اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں نے مزید حصص کی خریداری میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیاجبکہ اسی طرح غیر ملکی حصص مالکان نے بھی اپنے شیئرز کو فروخت کرنا شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے ابتدائی ایک گھنٹے میں ہی کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس ابتدائی لمحات میں900سے زائد پوائنٹس نیچے آگیا۔کاروباری روز کا آغاز42000 پوائنٹس کے ساتھ ہوا تھا تاہم مندی کے بعد انڈیکس 41000کی سطح پوائنٹس تک آچکا ہے900سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ۔ لیکن کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس 510.12پوائنٹس کی کمی سے41493.97 کی سطح پربند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس267.87 پوائنٹس گھٹ کر20005.15پوائنٹس،کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس403.73پوائنٹس ک کی کمی سے 30059.77پوائنٹس اور کے ایم آئی30انڈیکس 912.67پوائنٹس گھٹ کر71208.64پوائنٹس رہ گیا۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں اس شدید مندی کی بڑی وجہ وزیرِ اعظم کا دورہ چین ہے، جہاں 5 ارب ڈالر کے پیکیج کی باز گشت سنائی دی جارہی تھی لیکن اب تک ایسا کوئی پیکیج نہیں ملا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک اس دورے سے متعلق حتمی طور پر یہ بات سامنے نہیں آجاتی کہ چین کی جانب سے پاکستان کے لیے کیا پیکیج دیے جارہے ہیں، تب تک اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاو¿ کی کیفیت جاری رہے گی۔پیر کوحصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری سرگرمیاں گزشتہ جمعہ کی نسبت 7کروڑ82لاکھ سے زائدشیئرز کم رہیں۔پیرکو366کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 102 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 252 میںکمی اور 12 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔پیرکو 21`کروڑ40لاکھ 82ہزار630سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے۔
کاروبار حصص

مزیدخبریں