پنجاب پویلین میں ماسٹردستکاروں کاصلاحیتوں کا مظاہرہ

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) لوک ورثہ میں جاری 10 روزہ فوک فیسٹول آف پاکستان میں راولپنڈی آرٹس کونسل کی طرف سے تیارکردہ پنجاب پویلین میں ماسٹردستکاراپنی صلاحیتوں کے جوہردکھا رہے ہیں ۔پنجاب کی 9 ڈویثرن سے 45 سے زائد دستکار شریک ہیں جولوگوں کی توجہ کا مرکزبنے ہوئے ہیں۔گذشتہ روزوفاقی وزیرفہمیدہ مرزا نے نے بھی پنجاب پویلین کا دورہ کیا اوردستکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔دستکاروں میں مٹی ،لکڑی،پتھر،شیشہ گری،موتی کاری،کھدر،ہڈی،چمڑا،بلیوپوٹری،ٹرک آرٹ اوردیگرد ستکاریوں میں کام کرنے والے ماہردستکارشریک ہیں۔ پنجاب آرٹس کونسل کی ایگزیکٹوڈائریکٹرثمن رائے کی خصوصی ہدایت پرراولپنڈی آرٹس کونسل نے پنجاب پویلین بھی تیارکیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن