اسلام آباد (نامہ نگار) سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت 9نومبرتک ملتوی کردی گئی۔ اسلام آبادکی احتساب عدالت نمبرایک کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈارکیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت کی۔ نیب پراسیکوٹرنے عدالت کو آگاہ کیاکہ اسحاق ڈار کی گاڑیاں تاحال برآمد نہیں کی جاسکیں انکی تلاش جاری ہے۔،دوسری جانب شریک ملزم سابق صدرنیشنل بنک سعید احمد کی طرف سے ان کے وکیل کامران حبیب نے حاضری سے استثنی کی درخواست دائرکی جس پرعدالت نے ایک روزکیلئے استثنی منظورکرلیااور استغاثہ کے گواہ طارق جاوید کا بیان قلمبندکیاگیاجس پر جرح کی کارروائی 9نومبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔