پشاور(بیورو رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی نے پارٹی کے دو رہنمائوں سابق صوبائی صدر افراسیاب خٹک اورمرکزی نائب صدر بشریٰ گوہرکو شوکازنوٹس جاری کئے ہیں۔ اے این پی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی کی ہدایت پر پارٹی جنرل سیکرٹری میاںافتخارحسین نے افراسیاب خٹک اوربشریٰ گوہر پر پارٹی مفادکے منافی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر شوکازنوٹس جاری کئے ۔کہاگیا انکی سرگرمیاں پارٹی کے مفادات ،آئین اورڈسپلن کی خلاف ورزی ہے۔ جس کی وجہ سے پارٹی کوناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے اوران کا اثر پارٹی کارکنوں پر غلط فہمیوںاور شکوک وشبہات کی صورت میں پڑ رہا ہے جو بلاشبہ پارٹی کونقصان پہنچانے کی کوشش ہے دونوں رہنمائوں سے سات روزکے اندرتحریری جواب طلب کرتے ہوئے انہیںکہاگیا ہے کہ جواب نہ دینے کی صورت میں ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی بتایاجارہا ہے کہ افراسیاب خٹک اوربشریٰ گوہرکی جانب سے پشتون تحفظ موومنٹ کی تائیدوحمایت کے باعث انہیں یہ شوکازنوٹس جاری کئے گئے ہیں۔
اے این پی نے افراسیاب خٹک اوربشریٰ گوہرکوشوکازنوٹس جاری کر دیئے
Nov 06, 2018