اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم کے مشیر نعیم الحق نے کہا ہے کرسیوں پرآرام کرنیوالے مبصرین حکومت کی ناکامی کا فیصلہ دیتے ہیں،لوگ ذراتحمل سے کام لیں اور دیکھیں ہوتا کیاہے۔ نعیم الحق نے موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرنے والوں کو ٹویٹر پر آڑے ہاتھوں لیا۔ ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کرسیوں پرآرام کرنے والے مبصرین فیصلہ دیتے ہیں حکومت ناکام ہوگئی، حقائق سے نابلد نہیں جانتے کہ کتنی بڑی برائی کے خاتمے کا آغاز ہواہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ ذراتحمل سے کام لیں اور دیکھیں ہوتا کیاہے۔