اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کے سو دن پورا ہونے کا انتظار کررہے ہیں، اکنامک وژن نہیں ہوگا تو بھیک ہی ملے گی، حکومت کے پاس حکمت عملی اور منصوبہ نہیں۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم نے انتخابی دھاندلی سے متعلق وائٹ پیپر پر کام تقریباً مکمل کر لیا ہے۔ عوام کا سوال ہے گنتی کے وقت پولنگ ایجنٹ موجود کیوں نہیں تھے؟ پارلیمانی کمیٹی کے کام میں تیز رفتاری آنی چاہیے اور انتخابی دھاندلی پر بنائی کمیٹی کا اجلاس روز ہونا چاہیے، 2018کے انتخاب میں تاریخی دھاندلی ہوئی، آج تک کئی امیدواروں کو فارم 45نہیں ملا۔