اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)سربراء اہلسنت والجماعت پاکستان علامہ محمد احمد لدھیانوی قائد مرکزیہ علامہ اورانگزیب فاروقی ،ایم پی اے جھنگ مولانا معاویہ اعظم ،مولانا مسعودالرحمن عثمانی نے کہا ہے کہ امام المجاھدین،شیخ الحدیث مولانا سمیع الحق کی شہادت قومی سانحہ ہے انہوں نے ساری زندگی ملک و قوم کی ترقی کے لیے وقف کر رکھی تھی،وہ بیک وقت ایک عظیم سیاسی رہنما اور دین محمدیﷺ کی اشاعت کے لیئے کوشاں رہتے تھے پاکستان کو انکی شہادت سے نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے،حکومت مولانا کی شہادت میں ملوث تمام کرداروں کو بے نقاب کرے اور قاتلوں کو قرار وواقعی سزا دے انہوں نے یہ بات پیر کو جامع مسجد رحمانی آبپارہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ملعونہ آسیہ مسیح کوبری کر کے کڑوڑوں مسلمانوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچی ہے،آسیہ ملعونہ اقراری مجرمہ ہے آسیہ ملعونہ کی بریت کا فیصلہ قرآن و سنت کے خلاف ہے،سپریم کورٹ جلد از جلد نظر ثانی میں ملعونہ آسیہ کو سزائے موت دے،اور سپریم کورٹ ملعونہ آسیہ کا نام ای سی ایل میں میں ڈالے تانکہ وہ ملک سے بھاگ نہ سکے۔