گوجرانوالہ: ٹریفک حادثے میں زخمی نوجوان سٹریچر نہ ملنے پر دو گھنٹے فٹ پاتھ پر لیٹا رہا

Nov 06, 2018

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ میں ٹریفک حادثہ میں زخمی نوجوان سٹریچر نہ ملنے کے باعث دو گھنٹے تک فٹ پاتھ پر ہی لیٹا رہا ۔ عمیر علی کی چند روز قبل ٹریفک حادثہ میں ٹانگ ٹوٹ گئی تھی جس کے ورثاء اسے چیک اپ کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال لیکر آئے۔ مگر وہاں پر حسب روایت سٹریچر نہ ملنے کے باعث وہ تھک ہار کر دو گھنٹے تک بے یا ر ومددگار فٹ پا تھ پر ہی لیٹا رہا۔ بعدازاں سٹریچر نہ ملنے کی وجہ سے ڈاکٹرز کا ڈیو ٹی ٹائم ختم ہو نے پر اسے بغیر چیک اپ واپس گھر کو لو ٹنا پڑا۔

مزیدخبریں