لاہور(سپورٹس رپورٹر) پہلا افضل منا انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کل سے جوہر ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے دبئی کے بعد نیپال کی ہاکی کلب بھی پاکستان پہنچ گئی جبکہ سری لنکا کی ہاکی کلب آج لاہور پہنچے گی۔ تفصیلات کے مطابق نیپال کی ہاکی کلب گذشتہ روز واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچی جہاں پر ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری محمد یعقوب نے مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا استقبال کیا۔ 7 سے 16 نومبر تک منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے آٹھ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں جن میں واپڈا، ریلویز، سوئی نادرن گیس، لاہور کسٹمز، پولیس، ماڑی پیٹرولیم، نیوی اور پورٹ قاسم کی ٹیمیں شامل ہیں حصہ لے رہی ہیں۔ جبکہ سری لنکا، دبئی اور نپیال کی ہاکی کلبیں بھی ٹورنامنٹ میں شریک ہونگی۔