قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب یونیورسٹی زبیر بٹ ، کرکٹ کوچ فیصل پیرزادہ و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے کہا کہ انتظامیہ نوجوانوں کو صحت مند انہ اور مثبت سرگرمیاں فراہم کرنے کیلئے پنجاب یونیورسٹی میں کھیلوں کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے کھلاڑی طلبہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے کرکٹ کلب اور اکیڈمی قائم کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...