وہاڑی(خبر نگار) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے کہا ہے کہ آئل ایجنسیوں اور غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف کاروائیوں کو بھر پور طر یقے سے جا ری رکھا جائے جو لوگ بھی اس کاروبار میں غیر قا نونی طر یقے سے کا م کر رہے ہیں ان کے خلاف فوری مقد ما ت کا اندراج کر ایا جائے ۔ کیو نکہ آئل ایجنسیاں انسانی جان و ما ل کے لئے سنگین مسئلہ ہیں جو کسی بھی وقت بہت بڑے نقصان کا باعث بن سکتی ہے انہوں ان خیا لات کا اظہار اپنے آفس میںپٹرول پمپس کی ڈی سیل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اس مو قع پر اے ڈی سی جنرل غلام یا سین ، اے سی بو ریو الا نو ید عالم ، اے سی میلسی عامر نذیر ،اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیبر ملک شعبان ، ڈسٹرکٹ آفیسر انٹر پرائزز اینڈ انڈسٹری راشدہ بتو ل موجود تھیں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے مز ید کہا کہ عوام کی جا ن و مال کا تحفظ کر نا ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئے تما م ممکنہ اقداما ت کئے جا نا انتہائی ضروری ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے ملتان روڈ 172ڈبلیو بی میں واقع پٹرول پمپ کو فوری طور پر سیل کرنے کا حکم دیا ۔