حق کی آواز بلند کرنا شیوہ شبیری ہے: شفقت حسنین بھٹہ

Nov 06, 2018

ملتان (نامہ نگار خصوصی) حق کی آواز کو بلند کرناانسانی اقدار کا تحفظ اور دین کی سربلندی اسوہ پیغمبری اور شیوہ شبیری ہے۔ شہدائے کربلا نے راہ حق میں تسلیم و رضا صبر و وفا ‘ اطاعت خدا اور ایثار و قربانی کا لازوال درس دیا ہے۔ حضرت امام حسینؓ نے دم توڑتی ہوئی انسانیت کو حیات جاوداں عطا کی۔ سسکتی انسانیت کو شعور بخشا۔ یہ بات ممبر اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب شفقت حسنین بھٹہ اور تحفظ عزاداری حضرت امام حسینؓ پنجاب کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز نے امام بارگاہ تھلہ غازی عباس علمدار شجاعباد میں بسلسلہ چہلم حضرت امام حسینؓ منعقدہ سالانہ ایک روزہ مجلس عزا میں عزاداروں سے اپنے مشترکہ خطاب میں کہی۔ اس موقع پر سید طاہر عباس نقوی‘ غلام شبیر جوئیہ‘ مختارالحسن کھوکھر‘ زوار حسین نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں