فسادی سیاستدان مختلف جماعتوں میں ہیں،خلاءمیں بھیجنا آسان حل ہے:چوہدری فواد حسین

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ فسادی سیاستدان مختلف جماعتوں میں ہیں،خلاءمیں بھیجنا آسان حل ہے تاکہ فسادات بھی نا ہوں اور زمین بھی پاک ہو جائے۔منگل کو پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں کے فسادی سیاستدانوں کو خلا میں بھیجنے کے بیان پر سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ فسادی سیاستدان مختلف جماعتوں میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ خلاءمیں بھیجنا آسان حل ہے تاکہ فسادات بھی نا ہوں اور زمین بھی پاک ہو جائے۔ چوہدری فوادنے کہا کہ پچھلے لیڈر آف اپوزیشن کا پچھلی حکومت کی جانب سے پیکج چیک کر لیں۔انہوں نے کہا کہ ہم مل ملا کر نہیں جو اصل میں ہے وہ عوام کے سامنے رکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن