امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی دفتر خارجہ آمد، اعلیٰ حکام سےبات چیت

 امریکی نائب معاون وزیر خارجہ برائے وسطی و جنوبی ایشیا ایلس ویلز کیدفتر خارجہ آمد، جہاں دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلِس ویلزکے دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام سے مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری فارن آفس آفتاب کھوکھر نے کی، جبکہ مذاکرات میں وزارتِ داخلہ اور وزارت دفاع کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطح کے وفود کی ملاقات میں افغانستان میں امن عامہ اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اقتصادی و تجارتی تعاون اور عوامی روابط بڑھانے پر زور دیا جب کہ وفود کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں بہتری کی کوشش جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔دفتر خارجہ کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر خزانہ اسد عمر سے اہم ملاقاتیں کریں گی۔

ای پیپر دی نیشن