ون ڈے ٹیم کو بہتر کرنا ہے، ٹیم وننگ ٹریک پررواں دواں ہے:سرفرازاحمد

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ون ڈے ٹیم کوبہتر کرنا ہے، ورلڈ کپ سے قبل 18 ون ڈے میچز کھیلنے ہیں۔ابوظبی میں ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کےخلاف ون ڈے سیریز بہت اہم ہے، کوشش ہےٹیم کو وننگ سائیڈمیں تبدیل کریں، موقع بھی ہےکہ جیت کےتسلسل کو آگے لے کر چلیں۔

کیوی کپتان کین ولیم سن نے اس موقع پر کہا کہ ون ڈے ٹی20 سے بالکل مختلف فارمیٹ ہے، پاکستان یقیناً موجودہ کنڈیشنز میں بہت مضبوط ٹیم ہے، ہم نئی پلاننگ کے مطابق ون ڈے سیریز کھیلیں گے۔کین ولیم سن کا کہنا تھا کہ ٹرینٹ بولٹ کی شمولیت سے ٹیم مضبوط ہوگی، ٹیم کے حوصلے بلند اور پلیئرز پرجوش ہیں، پاکستان کےخلاف ون ڈے سیریز کےلیے تیاری مکمل ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ایک روزہ انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ ابوظبی میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 103 ون ڈے میچز کھیلے جاچکے ہیں، پاکستان نے 53 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 47 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، ایک میچ ٹائی ہوا اور 2 بے نتیجہ رہے۔

ای پیپر دی نیشن