ایران کا ایٹمی معاہدے سے مزید پیچھے ہٹنے سنیٹری فیوجز، مشینوں میں یورینیم گیس بھرنے کااعلان، روس، یورپی یونین کا اظہار تشویش

Nov 06, 2019

تہران (نوائے وقت رپورٹ) ایران نے ایٹمی معاہدے سے مزید پیچھے ہٹنے کا اعلان کردیا۔ ایران نے آج سے 1049 سنیٹری فیوجز میں یورینیم گیس بھرنے کا اعلان کیا ہے۔ فرانس، یورپی یونین اور روس نے ایرانی فیصلے پر اظہار تشویش کیا ہے۔ اس اہم مگر متنازعہ پیشرفت کا اعلان ایران کے صدر حسن روحانی نے سرکاری ٹیلی ویژن پر کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ہمیشہ عالمی معاہدوں کی پاسداری کی ہے لیکن امریکہ نے عالمی جوہری معاہدے سے بلاجواز علیحدگی اختیار کرکے اقتصادی پابندیاں عائد کیں اور حالات کو اس نہج پر لے آیا جہاں ایران کے پاس کوئی اور راستہ نہیں بچتا۔ ایٹمی تنصیب پر سینٹری فیوجز مشینوں میں یورینیم گیس بھرنے کا عمل آ ج سے شروع کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں