لندن(این این آئی)اپوزیشن کی لیبر پارٹی کے لنڈسے ہوئل برطانوی ایوان زیریں یا دارالعوام کے نئے اسپیکر منتخب ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہوئل نے اس موقع پر کہا کہ دارالعوام میں تبدیلی ضرور آئے گا لیکن یہ تبدیلی مثبت ہو گی۔ انہوں نے یقین دہائی کرائی کہ وہ اس دوران شفافیت اور مکمل غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں گے۔ 62 سالہ ہوئل 1997ء میں پہلی مرتبہ ہاؤس آف کامنز کے رکن منتخب ہوئے تھے۔