کابل(انٹرنیشنل ڈیسک)افغانستان میں اسپیشل پولیس فورس کے سرچ آپریشن کے دوران طالبان جنگجوؤں سے ہونے والی جھڑپ میں 5 جنگجو ہلاک ہوگئے جب کہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ و بارود بھی برآمد ہوا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے لوگر کے علاقے شینہ قلعہ میں افغان سپیشل فورس کے دستے سرچ آپریشن کے دوران طالبان کے ٹھکانوں پر پہنچے جہاں سے پولیس پر فائرنگ کی گئی۔ پولیس اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان ایک گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی جس کے نتیجے میں 5 جنگجو مارے گئے۔