نواں شہر ،کبیر والہ (نمائندہ نوائے وقت،نامہ نگار) پاک فوج کا جوان عنصر مہدی جنوبی وزیر ستان میں دشمن سے لڑتے ہوئے شہید ہو گیا،شہید کو اس آبائی گاؤں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا ، تفصیل کے مطابق کبیروالا کے نواحی علاقہ کھوہ ٹالی والا کا رہائشی پاک آرمی کا جوان سپاہی عنصر مہدی جو کہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران وطن پر قربان ہو گیا۔