چشتیاں (نامہ نگار) چشتیاں کے دو مختلف علاقوں میں غیرت کے نام پر ایک خاتون اور مرد کو قتل کر دیا گیا، دونوں شادی شدہ تھے۔ چک 11گجیانی کے محمد ریاض کو چھ افراد نے زہر دیکر جبکہ چک 95فتح میں نوجوان نے پسند کی شادی کرنے پر سگی بہن ارم بی بی کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔ شہر فرید پولیس کے مطابق چک 11گجیانی کے 50سالہ محمد ریاض نے2بیوی کے فوت ہونے پر گائوں کی شادی شدہ خاتون پروین بی بی بھگا کر لے گیا جس پر مغویہ کے خاوند نے محمد رمضان کھرل، پروین بی بی، خورشید جھورڑ، عبداللہ کھرل، غنی جوئیہ، محمد سرفراز کھرل نے محمد ریاض کو گھر سے بلایا اور زہریلی چیز دے کر قتل کرکے نعش فصل کماد میں پھینک دی۔ شہر فرید پولیس نے 6ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکی تلاش شروع کردی ہے۔ قتل کی دوسری واردات میں چک 95 فتح کے 20سالہ نوجوان شہباز نے 5سال قبل پسند کی شادی کرنے پر اپنی24 سالہ سگی بہن ارم بی بی کو رات کے وقت چھری سے قتل کر دیا۔
چشتیاں: 2 واقعات میں غیرت کے نام پر خاتون اور مرد قتل
Nov 06, 2019