لاہور: احتساب عدالت میں مریم نواز کے عدالتی مچلکے جمع کرا دیئے گئے۔ سیف الملوک کھوکھر اور ملک فیصل کی جانب سے مچلکے جمع کروائے گئے۔مریم نواز کے مچلکوں کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کر دیا گیا، کچھ ہی دیر بعد مریم نواز کی رہائی کی روبکار جاری کی جائے گی۔ روبکار جیل پہنچنے کے بعد لیگی رہنما کی رہائی کا پروانہ جاری ہوگا۔
مریم نواز کے ضمانتی مچلکے جمع، جانچ پڑتال کے بعد روبکار جاری ہوگی
Nov 06, 2019 | 10:46