سان فرانسسکو (نیٹ نیوز) مہنگے موبائل فون خریدنے کے شوقین افراد کے لیے مارکیٹ میں سونے اور ہیرون سے بنا موبائل فون متعارف کروا دیا گیا ہے، پاکستانی روپے میں اس کی قیمت ایک کروڑ پانچ لاکھ کے قریب بنتی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فون پر آدھا کلو گرام سونا اور 137 قیمتی ہیرے جڑے گئے ہیں۔